منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ایک سال میں ہم نے پاکستان کے کتنے جاسوس پکڑے؟بھارت نے مضحکہ خیز دعویٰ کردیا

datetime 29  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال کے دوران پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 33 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ گزشتہ 3سالوں کے دوران 250پاکستانی اور 1750بنگلہ دیشی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج نے راجیہ سبھاکو بتایا ہے کہ 2016سے مارچ2017تک 33پاکستانی جاسوس گرفتار کیے جاچکے ہیں ۔گرفتار ہونے والوں میں سے

14راجستھان ،6پنجاب اور 6جموں وکشمیر سے، 4دہلی ، 2کو گجرات اور ایک کو اترپردیش سے گرفتارکیا گیا۔دوسری طرف وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رججو نے راجیہ سبھا کو بتایا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران 250پاکستانی اور 1750بنگلہ دیشی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ غیر قانونی تارکین وطن خفیہ طریقے سے درست سفری دستاویزات کے بغیر ملک میں داخل ہوئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…