منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

جان سینا کیا کرنے جارہے ہیں؟ اعلان نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2017

نیویارک (این این آئی)اگر یہ کہا جائے کہ جان سینا اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے مقبول ریسلر ہیں تو غلط نہیں ہوگا جو کہ 16 بار چیمپئن بننے کا رک فلیئر کا برسوں پرانا ریکارڈ بھی برابر کرچکے ہیں۔تاہم اب لگتا ہے کہ جان سینا اپنی ذاتی زندگی میں بھی ایک خوشگوار تبدیلی لانے کا سوچ رہے ہیں اور دوسری شادی پر غور کررہے ہیں۔جی ہاں جان سینا ممکنہ طور پر ریسل مینیا 33 میں اپنی گرل فرینڈ نکی بیلا کو شادی کی

پیشکش کرسکتے ہیں۔جان سینا نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں لکھا کہ آج ایک حیران کن خبر یا اعلان سامنے آسکتا ہے۔ویسے تو انہوں نے اس کی کوئی وضاحت نہیں کی تاہم وہ ہاتھوں میں پھول تھامے کھڑے نظر آئے اور ایسا کہا جارہا ہے کہ سولہ بار کے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن نکی بیلا کو ریسل مینیا 33 میں دی میز اور ان کی اہلیہ کے ساتھ مکسڈ ڈبل میچ کے بعد شادی کی پیشکش کرسکتے ہیں۔ایک ٹی وی شو کے دوران جب جان سینا سے اس بارے میں سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پہلی ٹپ تو یہ ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای پر کوئی شرط کبھی نہ لگائیں، اور اس بارے میں فی الحال یہی کہنا چاہتا ہوں۔ان کی گرل فرینڈ نکی بیلا نے اس سوال پر کہا کہ وہ کافی نروس ہیں اور وہ یہی سوال جان سینا سے اس وقت پوچھیں گی جب ہم پبلک کی نظروں سے دور ہوں گے۔ماضی میں جان سینا نکی بیلا سے شادی نہ کرنے کی خواہش کا اظہار ٹی وی پروگرامز میں کرچکے ہیں جس کی وجہ ان کی 2009 میں ناکام شادی ہے۔اب کہا جارہا ہے کہ ریسل مینیا 33 میں اپنے مکسڈ ڈبلز میچ کے بعد جان سینا اس رات کو اس شادی کی پیشکش سے یادگار بنا سکتے ہیں۔جان سینا کا ایک حالیہ انٹرویو میں کنا تھا وہ میری زندگی کی محبت ہے اور میں ان کے لیے کچھ بہت زیادہ خاص کرنے والا ہو جس کی وجہ حقدار بھی ہے۔کہا جارہا ہے کہ ریسل مینیا 33 نکی بیلا کے کیرئیر کا اختتام بھی ہے جس کی وجہ

ان کے گردن کی انجری ہے تاہم اس بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…