پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں نوزائیدہ بچی کواس کے والدین نے پیداہوتے ہی ایک کھیت میں دفن کردیا

datetime 29  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاجپور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں نوزائیدہ بچی کواس کے والدین نے پیداہوتے ہی ایک کھیت میں دفن کردیا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اوڈیشاکے ضلع جاجپورکے ایک گائوں میں نوزائیدہ بچی کواس کے نامعلوم والدین ایک کھیت میں دفن کرگئے لیکن اس بچی کے زمین میں دفن ہونے کاپتہ اس وقت چلاجب لوگوں نے موقع پراس کاایک پائوں مٹی سے باہرنکلاہوا دیکھاجس کے بعد گائوں والوں نے اس بچی کو

زمین سے نکال لیا۔اس بچی کی عمرصرف چھ گھنٹے بتائی گئی ہے ۔نوزائیدہ بچی کوزمین سے نکالنے کے بعد ہسپتال لے جایاگیا جہاں پرڈاکٹروں نے اس کوانڈرآبرزویشن رکھاہواہے جبکہ ہسپتال کے عملے نے اس کانام ’’دھرتی ‘‘رکھ دیاہے ۔ ضلع جاجپورکے ہسپتال کے سربراہ فرنانڈاکمارنے بتایاکہ بچی کی حالت اب بہترہے اوروہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے ۔واضح  رہے کہ بھارتی ر یاست اوڈیشاان علاقوں میں شامل ہے جس  کے لوگ اولادمیں بیٹوں کی خواہش کرتے ہیں جبکہ والدین کی اکثریت بچی پیداہونے پرپریشانی کاشکارہوتی ہے ۔ جبکہ اس بچی کواب مزید علاج کے لئے سرکاری ہسپتال منتقل کردیاجائے گا۔۔بھارت میں مردوں کی تعدادعورتوں کی نسبت زیادہ ہے۔گزشتہ ماہ  بھارتی ریاست  مہاراشٹرامیں بھی اس قسم کاواقعہ پیش آیاتھاجس میں نامعلوم والدین اپنی بچی کودفن کرگئے تھے جبکہ بھارت میں کئی ریاستیں ایسی ہیں جن میںبیٹیوں کوپیداہونے کوبدبختیاور بیٹاپیداہونے کوخوش بختی تصورکیاجاتاہے جس کی وجہ سے کئی والدین اپنی بیٹیاں پیداہوتے ہی دفنادیتے ہیں اوربھارت میں اس قسم کے پہلے بھی کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔۔بھارت میں مردوں کی شرح عورتوں میں مقابلے میں زیادہ ہونے کی وجہ سے وہاں پرکئی اخلاقی مسائل پیداہورہے ہیں جبکہ غیرشادی شدہ افراد کی تعدادمیں آئے روزاضافہ ہورہاہے جس کی وجہ یہ ہے کہ والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ہاں بیٹے پیداہوں جبکہ بیٹیوں کوبھارت میں ایک بوجھ تصورکیاجاتاہے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…