جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بھارت نے آسٹریلیاکوچوتھے ٹیسٹ میں 8وکٹوں سے شکست دیکر میچ اور سیریز اپنے نام کر لی

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھرم شالا(آئی این پی)بھارت نے آسٹریلیاکوچوتھے ٹیسٹ میں 8وکٹوں سے شکست دیکر میچ اور سیریز اپنے نام کر لی۔بھارت نے 106رنز کا معمولی ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،لوکیش راہول51اور ریہانے38رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،بھارت کے رویندرا جدیجہ کو مین اف دی میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دھرم شالا میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز انڈیا کو جیت کے لیے 89 رنز درکار تھے اور ان کی تمام وکٹیں باقی تھیں۔لوکیش راہول اور مرلی وجے نے مجموعے کو 46 رنز پر پہنچایا تھا تو پیٹ کمنز نے 8 رنز بنانے والے مرلی وجے کو آؤٹ کردیا جس کے فوری بعد گلین میکسویل نے سیریز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے چتیشورپجارا کو صفر پر رن آؤٹ کرکے دوسری کامیابی دلادی۔چتیشور پجارا اپنے ہوم گراؤنڈ میں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے اس سے قبل وہ دو مرتبہ بیرونی دورے میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔لوکیش راہول نے پراعتماد بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس میچ کے کپتان اجانکیا راہانے کے ساتھ مل کر ٹیم کو مزید کسی نقصان کے 106 رنز تک پہنچادیا اور باآسانی کھانے کے وقفے سے قبل ہی ٹیم کو میچ کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی فتح دلادی۔راہول 51 اور راہانے 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا نے کپتان اسمتھ کی سنچری کی مدد سے پہلی اننگز میں

300 رنزبنائے تھے جس کے جواب میں انڈیا نے پہلی اننگز میں 332 رنز بنا کر 32 رنز کی برتری حاصل کی تھی جبکہ دوسری اننگز میں انڈین باؤلرز نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے مہمان بلے بازوں کو 137 رنز پر آؤٹ کرکے آسان ہدف تک محدود رکھا تھا۔چار ٹیسٹ میچوں کی رواں سیریز میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک میچ میں کامیابی ملی ہے

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…