منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والی یہ بوڑھی غریب خاتون کون ہے؟جان کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائیں گے

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فنکار کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں اور اپنے ماضی کی تابناکیوں کو سنبھالنے والی قوم کی دنیا میں ترقی کرتی ہے۔ اپنوں کی ستم ظریفی اور حالات کی ماری کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو آج کس حال میں ہے، یقیناََ آپ بھی دیکھ کر آبدیدہ ہو جائیں گے۔ 18برس کی عمر سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر

راج کرنے والے روحی بانونے فن اداکاری کے ذریعے پوری دنیامیں اپنے پرستاروں کا حلقہ بنایا، پہلی شادی کے بعد دوسری شادی بھی ناکام ہو گئی۔ اولاد کی نعمت کے طور پر ایک بیٹا تھا جو دوران ڈکیتی ڈاکوئوں کے ہاتھوں مارا گیا جس کا صدمہ روحی بانوسے سہا نہ گیا، رشتہ داروں نے جائیداد ہتھیا لی اور جو پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کبھی ہاتھ جوڑے پیچھے پیچھے پھرتے نظر آتے تھے وہ اب آنکھ بجا کر نکلنے لگے۔ روحی بانو بیٹے کا صدمہ دل میں بسائے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں تنہا زندگی کا پہیہ دھکیل رہی ہیں۔ نہ کوئی پرسان حال اور نہ ہی کوئی دکھ بیماری میں ساتھ دینے والا۔ تنہائی کا شکار روحی بانو کبھی شدید دماغی بوجھ کے باعث ہسپتال پہنچ جاتی ہیں اور کبھی اپنے اجڑے گھر کے درودیوار کو تکتے صبح سے شام اور پھر شام سے صبح ہو جاتی ہے۔ دل جب گھبراتا ہے تو اوڑھنی ڈال کر گلیوں اور چوراہوں میں نکل جاتی ہیں شاید یہ دیکھنے کہ کیا آج بھی ان کو کوئی پہچانتا ہے کہ نہیں۔پاکستان ٹیلی ویژن کو کئی کامیاب ڈرامے دینے والی روحی بانو آج جس حال میں ہے چاہئے تو یہ تھا کہ اس کی اس مشکل وقت میں مدد کی جاتی اور حکومتی سرپرستی میں ماضی کی اس معروف اداکارہ کے علاج معالجے کا انتظام کیا جاتا۔ کئی ٹیلی ویژین چینل اپنا صابن ، گھی بیچنے روحی بانو کا انٹرویو کرنے تو پہنچ جاتے ہیں مگر کسی نے

ان کی مدد کرنے کوآج تک ترجیح نہیں دی۔ایک انٹرویو کے دوران روحی بانو نے بتایا کہ سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی ان کے قریبی دوستوں میں سے ہیں اور ایک بار بیٹے کی اندوہناک موت کے بعد تشریف لائے اور چند لمحے بیٹھے تھے۔ ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو آج بھی کسی مسیحا کی منتظر ہے جسے اپنوں تک نے ٹھکرا دیا ہے۔

 

rohi-2

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…