بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹوئٹر کا اپنے صارفین سے رقم لینے کا منصوبہ سامنے آگیا

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر بزنس اور پاور صارفین کے لیے رقم کے عوض رکنیت حاصل کرنے کے آپشن کے بارے میں غور کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سروس کو حالیہ برسوں کے دوران ترقی میں مشکلات کا سامنا رہا ہے اور وہ اس نئے خیال کے بارے میں سروے کر رہی ہے تاکہ لوگوں کی دلچسپی کے بارے میں اندازہ لگا سکے۔اطلاعات کے مطابق پیسے دے کر

خدمات حاصل کرنے والے اراکین کے لیے ٹویٹ کا وسیع ورڑن دستیاب ہو گا جس میں ٹوئٹر ڈاٹ کام سے زیادہ سہولیات ہوں گی۔بہرحال کمپنی نے اپنے موجودہ صارفین سے خدمات کی قیمت حاصل کرنے کے بارے میں کوئی عندیہ نہیں دیا ہے۔لیکن ممبرشپ کی نئی سکیم سے ٹوئٹر کو ایک ایسے وقت میں آمدنی کا نیا ذریعہ حاصل ہو سکتا ہے جب صارفین بڑی تعداد میں سنیپ چیٹ جیسے نیٹ ورکز کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ٹوئٹر کے صارفین میں اضافہ ہونا بند ہو گیا ہے اور اشتہار سے ہونے والی آمدنی اس کا واحد ذریعہ ہے جو کہ تنزلی کا شکار ہے۔خیال رہے کہ ٹوئٹر کی آمدن میں اس وقت کمی دیکھی جا رہی ہے جب آن لائن کے اشتہار بازار میں خاطر خواہ اضافہ نظر آ رہا ہے۔ٹوئٹر نے اپنے صارفین میں سے بہت تھوڑے سے مخصوص صارفین سے اپنے اس خیال کے بارے میں سروے کیا ہے۔کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ ہم ٹوئٹر کے ساتھ صارفین کا تجربہ جاننے کے لیے مستقل طور پر تحقیق کرتے رہتے ہیں تاکہ انھیں بہتر طور پر اپنی چیز کے بارے میں بتا سکیں۔ اور ہم پیشہ ورانہ لوگوں کے لیے ٹویٹ ڈیک کو زیادہ قیمتی بنانے کے بہترین راستوں پر غور کر رہے ہیں۔مخصوص صارفین کو روانہ کردہ اپنے ای میل میں کمپنی نے بتایا ہے کہ نئے ٹولز کس طرح کام کریں گے۔ای میل میں کہا گیا ہے کہ’پریمیئم ٹول سیٹ میں دیکھنے اور پوسٹ کرنے کی بہتر سہولیات ہوں گی اور اس میں

ٹرینڈز، سرگرمیوں کو دیکھنے اور ان کا تجزیہ کرنے، تجزیوں، ٹویٹ لکھنے اور پوسٹ کرنے کے سارے ٹولز ایک ہی ڈیش بورڈ پر ہوں گے۔ای میل میں کہا گیا ہے کہ اسے اس طور پر تیار کیا جائے گا کہ بہت سی چیزوں کو ایک ساتھ کرنے کی سہولت ہو، آپ اپنے سامعین میں اضافہ کر سکیں اور بروقت زیادہ مواد اور معلومات حاصل کر سکیں۔اگر ٹویٹر اپنا پریمیئم اکاؤنٹ شروع کرتا ہے تو اس کا مقابلہ سوشل فلو اور ہوٹ سوٹ جیسی پہلے سے میدان میں موجود کمپنیوں سے ہوگا۔ ان کمپنیوں نے کئی سال سے ٹوئٹر سے بہتر استعمال کو بازار میں متعارف کرا رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…