لندن(نیوز ڈیسک)سائنسدانوں نے لمبی عمر جینے کا ایک آسان نسخہ تجویز کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ لمبی عمر پانے کی آرزو رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ تنہائی میں وقت گزارنا کم کردیں۔”بریگم ینگ یونیورسٹی“ کی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ تنہائی اور سماجی تنہائی لمبی عمر کے لیے اتنا ہی بڑا خطرہ بن سکتی ہے جتنا کہ موٹاپا آپ کی صحت کے لیے خطرہ ہے۔ امریکی تحقیق کاروں نے کہا کہ تنہائی لمبی عمر کو درپیش خطرات میں سے ایک خطرہ ہے اور اس کے اثرات کا موازنہ موٹاپے کے خطرات کے ساتھ کیا جاسکتا تھا جسے ماہرین صحت اب تک ایک بڑی بیماری بتاتے رہے ہیں۔ یوٹا کے سائنسدانوں نے 35سالہ صحت کے مطالعوں کی اقسام کا جائزہ لیا ہے جس میں 3 لاکھ افراد کے اعداد و شمار کے تجزیے میں دیکھا گیا ہے کہ آیا تنہائی یا اکیلا پن آپ کی زندگی کومتاثر کر سکتا ہے۔ نتیجے سے ظاہر ہوا کہ سماجی روابط میں کمی اوسط زندگی کے لیے ایک اضافی خطرہ تھی جب کہ تعلقات کے وجود سے صحت کے لیے مثبت اثرات ظاہر ہوئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں