بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

والد، انکل اور دوست کو ٹیم سے نکالنے کی وجہ گھریلو جھگڑا نہیں بلکہ ۔۔۔باکسر عامر خان نے آخرکارچپ کا روزہ توڑ دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی ٹیم سے والدشاہ خان،انکل تاز خان اور دوست ساج محمد کو نکالنے بارے پہلی بار زبان کھولتے ہوئے بتایا کہ ان لوگوں کو ٹیم سے نکالنے کی وجہ گھریلو جھگڑا ہر گز نہیں تھا بلکہ ان لوگوں نے مجھے گزشتہ سال مئی میں میکسیکن باکسر کنیلو سے میچ ہارنے کے بعدمجھےچھوڑ دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ

ان لوگوں کا ماننا ہے کہ میرا کیرئیر ختم ہو چکا ہے۔ان سب کو ایک بھاری چیک کی ضرورت تھی اور وہ لے کر یہ الگ ہو گئے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ میری ٹیم کے یہ تین افراد میرے پیسوں پر غیر ضروری اخراجات کرتے پھرتے تھے، ایک واقعہ سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے ایک سرور کے استعمال کرنے پر 8 گرینڈ کا بل موصول ہوا، معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ یہ بل میرے آفس میں لگے سرور کا بل ہےجو میری پرانی ای میلز کو محفوظ کرنے کیلئے لگایا تھا جنہیں میں اب دیکھتا بھی نہیں۔میں ایک فائٹر ہوں اور مجھے سرور کی ضرورت نہ تھی، آفس کے نام پر پتہ نہیں مجھ سے کتنا بٹورا گیا ہے مجھے معلوم نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب مئی میں میچ ہارنے کے بعد میں نے تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا اعلان کیا تو میری قریبی عزیز اور دوست ساج مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔اپنے دوست ساج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کے چھوڑ کے جانے کے بعد میں نے اسے آفر کی کہ وہ سب کچھ اپنے ہاتھ لے لے جس کے عوض میں اس کو پیسے دیتا رہوں گا اور اس کا خیال بھی رکھوں گا مگر اس نے انکار کر دیا جو میرے لئے کسی تھپڑ سے کم نہ تھا کیونکہ میرے کافی احسانات ساج پر تھے اور میں سمجھتا تھا کہ جیسے میں اس کے مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیتا رہا ہوں وہ بھی میرا ساتھ دے گا۔میرے مشکل وقت میں

جن لوگوں کو میرے ساتھ ہونا چاہئے تھا انہوں نے مجھے ناکارہ سمجھ کر چھوڑ دیا۔اگر میں سب کچھ بتانا شروع کروں تو یقیناََ لوگ اس پر روئیں گے ۔عامر خان نے کہا کہ میں ابھی ختم نہیں ہوا میں نے ناکامیوں پر اپنوں کو بدلتے دیکھا جو میرے لئے سبق ہے ۔ میں پھر سے اٹھوں گا اور دوبارہ کامیابی کیلئے کوشش کروں گا۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…