پی پی دورحکومت میں ہزاروں امریکیوں کوویزے جاری کرنے کی اجازت کس نے دی ؟ بڑے بڑے لوگوں کے نام سامنے آگئے ،تہلکہ خیزانکشافات
23
مارچ 2017
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے آخری دور حکومت 2008 سے لے کر 2013 کے دوران ہزاروں امریکیوں کو بغیر ویری فیکیشن کے ویزے جاری کیے گئے۔ یہ تمام ویزے اس وقت واشنگٹن میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کے دور میں جاری کیے گئے، کافی عرصہ سے یہ شکوک و شبہات پائے جا رہے تھے کہ یہ ویزے حسین حقانی نے خود جاری کیے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے
حسین حقانی کو امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کی آفیشلی اجازت دی، پی پی دور حکومت کے وزیر داخلہ رحمان ملک بھی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور حسین حقانی کے اس اقدام سے آگاہ تھے، یہ تمام ویزے حسین حقانی نے متعلقہ اداروں کی ویری فیکیشن کے بغیر جاری کیے۔ان امریکیوں نے پاکستان آ کر جاسوسی کا ایک مکمل نیٹ ورک قائم کیا اور اسی نیٹ ورک کے ذریعے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں