اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے ایف آئی اے کی تحقیقات پر سوالات اٹھا دیے، کہتے ہیں جرم ثابت ہونے کے بعد ہی ایف آئی اے سول فوجداری کارروائی کر سکتا ہے۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کھلاڑیوں کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی پی سی بی کو ایک آنکھ نہ بھائی کرکٹ بورڈ اور ایف آئی اے میں قانونی جنگ چھڑ گئی، پی سی بی نے ایف آئی اے کی تحقیقات
پر قانونی سوالات کھڑے کر دیے۔ پی سی بی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایف آئی اے سول فوجداری کی تحقیقات بغیر مدعی کے نہیں کر سکتا،جرم ثابت ہونے کے بعد ہی ایف آئی اے کو سول فوجداری کارروائی کا اختیار ہے۔ کرکٹ بورڈ کے حکام نے سوال اٹھایا کس کی شکایت پر ایف آئی اے نے معطل کھلاڑیوں کے بیانات ریکارڈ کیے،اسپاٹ فکسنگ کا پیسہ عوام کا پیسہ نہیں۔ ایف آئی اے حکام سے ملاقات میں تمام پہلوؤں پر بات ہو گی