ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیاکے طاقتور اور جاہل ممالک کے بعدایشیا کے کرپٹ ترین ممالک کی فہرست بھی جاری،بھارت اور پاکستان کی حیرت انگیزپوزیشن

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی جریدے فوربز نے ایشیا کے کرپٹ ترین ممالک پر مبنی فہرست مرتب کر لی، رپورٹ کے مطابق بھارت کا ایشیا کے کرپٹ ترین ممالک سرفہرست ہے، جہاں رشوت کی شرح 69 فیصد ہے۔عالمی جریدے فوربز کے سروے کے نتائج پر20 ہزار افراد کی رائے پر مرتب کی گئی ہے۔سروے کے مطابق بھارت

میں تعلیم، صحت، شناخت، پولیس اور یوٹیلیٹی خدمات حاصل کرنے کیلئیرشوت دینا پڑتی ہے۔رپورٹ میں ویتنام کو ایشیا کا دوسرا کرپٹ ترین ملک قرار دیا گیاہے۔۔رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ، ایشیا کا تیسرا کرپٹ ترین ملک ہے، جہاں رشوت کی شرح 41 فیصد رہی  کمبوڈیا اور پاکستان میں رشوت کی شرح 40 فیصد رہی۔

دنیامیں طاقتورترین ممالک :
دنیامیں طاقتورترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے یہ فہرست ایک امریکی ویب سائیٹ یوایس نیوزنے ایک سروے کے بعد جاری کی ہے جس میں پاکستان کو 20 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جب کہ امریکا سرفہرست ہے۔اس سروے کے لیے ویب سائٹ یوایس نیوزکو پنسلوانیہ میں وارٹن سکول اور ایک بی اے وی کنسلٹنگ کمپنی کا تعاون بھی حاصل تھا۔اس سروے کیلئے کمپنی نے 60 ممالک اور 4 اہم خطوں کے16ہزار افراد سے سوالات کرکییہ سروے رپورٹ جاری کی اس سروے میں سیاسی قیادت ، معاشی اثر، سیاسی اثرورسوخ، بین الاقوامی مضبوط تعلقات اور مضبوط عسکری اتحاد جیسے پانچ عناصر کو بھی مدِ نظر رکھا گیا ہے۔ دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی جو فہرست مرتب کی گئی ہے اس کے مطابق پہلے نمبر پر امریکا اور اس کے بعد روس، چین، برطانیہ، جرمنی، فرانس، جاپان، اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، کینیڈا ، ترکی ایران، سوئزرلینڈ، بھارت، ا?سٹریلیا، اٹلی، سوئیڈن اور بیسویں نمبر پر پاکستان شامل ہے۔

اس سروے میں بتایاگیاکہ یہ ضروری نہیں کہ یہ ملک بہت زیادہ پسند بھی کئے جاتے ہوں بلکہ انہیں مسلسل خبروں میں رہنے، پالیسی سازوں کے جھکاو?، معاشی پیشگوئی اور ترقی اور ان کی خارجہ پالیسی کوبھی مدنظررکھاگیاہے۔سروے رپورٹ میں مزیدکہاگیاہے کہ اس فہرست میں معاشی اندازوں اورترقی کے مختلف پیمانوں کوبھی سامنے رکھاگیاہے جبکہ ان ممالک کی خارجہ پالیسی کابھی جائزہ لیاگیاہے اس فہرست کوجاری کرتے وقت ان ممالک میں ترقی کے رجحان کوبھی دیکھاگیاہے اوران تمام مراحل کے بعد دنیاکے طاقتورترین ممالک کی فہرست جاری کی گء ہے۔جس میں امریکہ دنیابھرمیں اول پوزیشن پربراجمان ہے جبکہ پاکستان کی پوزیشن بیسویں ہے۔اس سروے میں دیکھاگیاہے کہ پاکستان میں ایسے عوامل موجود ہیں کہ اس کوبیسویں پوزیشن ملی ہے جوکہ اہمیت کی حامل ہے
دنیا کے جاہل ترین ممالک :
دنیا کے سب سے زیادہ جاہل ترین 10 ممالک کے اقوام کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاہل ترین ممالک میں بھارت کا پہلا نمبر ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ سروے میں یہ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ جاہل ترین ممالک کے اقوام کے بارے بتایا گیا ہے ، اس میں بھارت کو سب سے زیادہ جاہل ترین ملک قراردے گیا ، فہرست میں چائینہ دوسرے ،تائیوان تیسرے جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر ہیں ۔فہرست میں امریکہ کو پانچواں نمبر دیا گیا ہے جبکہ برازیل کا چھٹا، تھائی لینڈ کا ساتواں ، سنگاپور کا آٹھواں ،ترکی کا نواں اور انڈونیشیا کا دسواں نمبر ہے ۔پہلے دس ممالک میں پاکستان کا نام نہیں ہے ،سروے میں 40 ممالک کے 500 سے 1000 لوگوں کے انٹرویو کئے گئے جس میں ان سے معاشرے ، ملک کی آبادی اور صحت کے متعلق سوالات کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…