ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ نے طاقتور ترین خواتین میں شمار جرمن چانسلر سے ہاتھ ملانے سے کیو ں انکار کیا؟

datetime 19  مارچ‬‮  2017 |

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں شمار ہونے والی اور امریکا کے اہم اتحادی ملک جرمنی کی سربراہ اینجلا مرکل سے ایک موقع پر ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔جرمن چانسلر انجیلاا مرکل ان دنوں امریکی دورے پر ہیں، یہ جرمن چانلسر کا ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کا پہلا دورہ ہے، اس دورے پر یورپی اور مغربی میڈیا کی خاص نظر ہے۔یاد رہے کہ جرمن چانسلر 16 مارچ کو امریکا پہنچیں تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر اینجلا مرکل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائیٹ ہاؤس پہنچیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان قریبا 30 منٹ تک دو طرفہ مذاکرات، تجارت، نیٹو اتحاد سے متعلق معاملات سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے بھی تفصیلی بات کی، اور اس دوران اینجلا مرکل اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے سے ہاتھ بھی ملایا۔بعد ازاں دونوں رہنما وائیٹ ہاؤس میں موجود’اوول آفس‘ پہنچے، جہاں پہلے سے ہی میڈیا موجود تھا۔ اوول آفس میں بظاہر ڈونلڈ ٹرمپ نے اینجلا مرکل سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا یا اسے غیر اہم سمجھا، امریکی صدر نے جرمن چانسلر سے اوول آفس میں ہاتھ بھی نہیں ملایا۔امریکی میڈیا میں چلنے والی وڈیوز میں دونوں رہنماؤں کو ایک دوسرے کے قریب بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ وڈیو میں ایک سے زائد مرتبہ اینجلا مرکل امریکی صدر سے بات کرنے کی کوشش کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں، مگر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی اس کوشش کو ایمیت نہیں دیتے۔امریکی میڈیا میں چھپنے والی خبروں کے مطابق اینجلا مرکل نے بظاہر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہاتھ ملانے کے لیے بھی کہا، مگر انہوں نے انکار کردیا۔خیال رہے کہ اس موقع سے پہلے دونوں رہنما وائیٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ہاتھ ملا چکے تھے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات اور اس کے بعد کی جانے

والی مشترکہ پریس کانفرنس میں بظاہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اینجلا مرکل میں کئی باتوں پر اتفاق رائے دکھائی نہیں دیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ ائٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو)سمیت یورپی رہنماؤں اور عہدیداروں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔اینجلا مرکل اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مہاجرین کے معاملے سے لے کر آزادتجارت پر بھی اتفاق دیکھنے میں نہیں آیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحر اوقیانوس کے آر پار آزاد تجارت

پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آزادکاروباری شخص ہیں اور آزاد اور شفاف تجارت پر یقین رکھتے ہیں۔امریکی صدر کا آزاد تجارت کے حوالے سے تمام یورپی ممالک سے انفرادی معاہدوں کے تحت کاروبار کی جانب اشارہ تھا، جسے جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے مسترد کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…