منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

’’جو بھی میرا 35 کروڑ روپے کا بنگلہ ڈھونڈیگا ‘‘ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کیا انعام رکھ دیا ؟ جان کر داد دینے پر مجبو ہو جائیں گے

datetime 19  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کرپشن الزامات پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ الزام لگایا گیا کہ میں نے 35 کروڑ کا بنگلہ بنایا ہے ،جو بھی میرا 35 کروڑ روپے کا بنگلہ ڈھونڈے گا اسے گفٹ کردوں گا۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان کرپشن الزامات کا جواب دیتے ہوئے سپیکر کے پی کے اسمبلی نے کہا کہ الزامات سے متعلق نیب نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا ٗبنی گالہ میں میرا بھائی کرائے کے مکان

میں رہتا ہے اور میں گائوں میں اپنے ذاتی گھر میں رہتا ہوں۔اسد قیصر نے کہا کہ میری زمین بے نامی نہیں ہے الیکشن کمیشن میں ڈکلیئرڈ ہے ،میں نے 11 لاکھ روپے کا ٹیکس دیا اور بنی گالہ میں زمین کی رجسٹریاں میرے پاس موجود ہیں اور زمین کا رقبہ 5 کنال اور 11 مرلے ہے۔انہوں نے کہا کہ 2009 ء میں پانچ کنال دوقسطوں میں خریدی،اگر تمام الزامات ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ اسد قیصر نے کرپشن کے حوالے سے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی کوئی جائیداد نہیں چھپائی ۔اسد قیصر نے کہا کہ تمام بھرتیاں قانون کے مطابق کیں اور نیب نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…