اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈاکوئوں کے وارے نیارے ہو گئے ،خانہ شماری مہم کی آڑ میں لوٹ مار شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکو خانہ شماری کی آڑ میں ڈکیتیوں میں مصروف ہو گئے۔ لاہور کے علاقے نادر آباد میں سرکاری عملے کے روپ میں
ڈاکوؤں نے ایک گھر لوٹ لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نادرا آباد میں ڈاکوسول ڈیفنس اہلکاروں کا یونیفارم پہنے شہری کے گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔