سیول (آن لائن) امریکی دفاعی نظام تھاڈ کا اہم عنصر ایکس بینڈ ریڈار جلد جنوبی کوریا پہنچا دیا جائے گا ۔ سیول کے سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ میں جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایکس بینڈ ریڈار جلد جنوبی کوریا پہنچا دیا جائے گا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ریڈار دو روز تک نہ
صرف جنوبی کوریا بلکہ اوسین ایئربیس پہنچا دیا جائے گا جو کہ سیول سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے رپورٹ کے مطابق کمبائینڈ فورس کمانڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایکس بینڈ ریڈار سمیت میزائل کے تمام عناصر سیول پہنچنے پر آپریشنل سیکریٹس کے باعث منظر عام پر نہیں لائیں جائیں گے ۔