ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

چین نے ٹیکنالوجی میں امریکہ اور روس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،دوہری صلاحیت رکھنے والا حیرت انگیزجہازتیار 

datetime 15  مارچ‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی) چین کا دوہرے نظام کا حامل پہلا جہاز اے جی 600،2017کی پہلی ششماہی میں فضا میں کارروائی کیلئے تیار ہو گا جبکہ سال کی دوسری ششماہی میں وہ پانی کے اندر بھی اپنی کاررروائی کے لئے استعمال کیا جا سکے گا ، اے جی 600جہاز بوئنگ 737کے سائز جیسا ہے اور یہ دنیا کا دوہری کارکردگی والا سب سے بڑا جہاز ہو گا ، یہ جہاز سرکاری کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا (اے وی آئی سی

)نے تیار کیا ہے ، جہاز کی لمبائی 37میٹر ہے جبکہ اس کے پروں کا پھیلاؤ 38.8میٹر ہے جبکہ وزن 53.5ٹن ہے، یہ جہاز مختلف آفات میں کارروائی کر سکتا ہے ، جنگلوں میں لگی آگ کو بجھانے اور سمندروں میں آفات سے نمٹنے کے لئے کامیابی سے استعمال ہو سکتا ہے، اب تک جہاز کے 17آرڈرز مل چکے ہیں ، پہلا جہاز گذشتہ سال جولائی میں چین کے جنوبی شہر زو ہائی میں مکمل کیا گیا تھا اور اسے پہلی بار چین کے ایئر شو 2016ء میں عوام کیلئے پیش کیا گیا۔جہاز کے چیف ڈیزائنر وانگ لنگ کائی نے کہا ہے کہ اے 600جہاز ایک بحری جہاز کی طرح ہے تا ہم یہ پرواز کر سکتا ہے ، یہ فضا او ر زیر آب بھی استعمال ہو سکتا ہے ، اس میں چینی ساختہ چار انجن لگائے گئے ہیںچیف ڈیزائنر وانگ لنگ کائی نے کہا ہے کہ اے 600جہاز ایک بحری جہاز کی طرح ہے تا ہم یہ پرواز کر سکتا ہے ، یہ فضا او ر زیر آب بھی استعمال ہو سکتا ہے ، اس میں چینی ساختہ چار انجن لگائے گئے ہیں اور یہ بحری جہاز کی باڈی کی طرح تیار کیا گیا ہے ، یہ بیس سیکنڈ میں12 ٹن پانی جمع کر سکتا ہے اور 370ٹن پانی کسی بھی ٹینک میں منتقل کر سکتا ہے ،اس جہاز میں ایک وسیع علاقے میں تحقیق کرنے کی صلاحیت موجود ہے ، یہ سمندری وسائل کا پتہ چلانے کے لئے بہت مفید جہاز ہے ، یہ سمندری ماحول کی مانیٹرنگ وسائل کا کھوج لگانے اور انہیں منتقل کرنے کی بھی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…