جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

سعد رفیق کی تجویز منظور،وزیراعظم نوازشریف نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 14  مارچ‬‮  2017 |

کراچی (آئی این پی)وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی تجویز پر سندھ میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط او رمتحرک بنانے کا عمل شروع کر دیاہے اور ناراض مسلم لیگیوں کو منانے کا ٹاسک بھی خواجہ سعد رفیق کو ہی دیدیا گیا ہے جو ناراض لیگی رہنماؤں سے رابطے کر کے و زیر اعظم کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ و زیر اعظم آئندہ ہفتے دوبارہ سندھ کا دورہ کریں گے اور پارٹی کارکنوں کے بڑے

اجتماعات سے خطاب کے علاوہ ترقیاتی پیکج کے اعلانات بھی کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے چند روز قبل وزیر اعظم نواز شریف کو تجویز دی تھی کہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط بنانا ناگزیر ہو گیا ہے۔ کراچی آپریشن کے بعد امن کا قیام وفاقی حکومت کا ایک اہم کارنامہ ہے تاہم اس کا کریڈٹ لینے کیلئے مسلم لیگ(ن) نے کوئی جامع حکمت عملی نہیں بنائی اور نہ ہی سندھ میں مسلم لیگ کو مضبوط بنانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں جس پر وزیر اعظم نے خواجہ سعد رفیق کو خصوصی ٹاسک دیا اور انہوں نے مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنماؤں کی مشاورت سے وزیر اعظم کے سندھ کے دورو ں کا شیڈول طے کیا۔ منگل کو کراچی میں مسلم لیگی رہنماؤں ‘ تاجروں اور ہندو برادری سے ملاقاتوں میں وزیر اعظم نے لیاری کیلئے ترقیاتی پیکج دیا ‘ ہندو برادری کیلئے 50 کروڑ کا اعلان کیا جبکہ اس سے قبل وہ ٹھٹھہ میں شیرازی برادران کی دعوت پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران 110 ارب کے پیکج کا اعلان کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری جنرل سینیٹر نہال ہاشمی نے وزیر اعظم کے دورہ کو کامیاب بنانے کیلئے سعد رفیق کے معاون کا کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم آئندہ ہفتے دوبارہ سندھ کا دورہ کریں گے اور سندھ بالخصوص کراچی میں مسلم لیگ(ن) میں اہم رہنماؤں کی شمولیت کے حوالے سے کام جاری ہے اور اس میں

ایم کیو ایم کے بھی بعض ناراض رہنماؤں کے گورنر سندھ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) سے رابطے ہوئے ا ور کراچی میں امن کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم کے اقدامات کے حوالے سے نہ صرف عوام بلکہ تاجر برادری اور سیاسی حلقے مطمئن ہیں اور وزیر اعظم اگر سیاسی حلقوں کے مطابق کراچی پر توجہ دیں تو آئندہ انتخابات میں کراچی سے بھی مسلم لیگ (ن) نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…