ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستا ن کا یمنی عوام کیلئے کتنے لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان ؟ جان کر فخر کریں گے

datetime 15  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ یمن میں امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں جبکہ یمنی عوام کیلئے 10لاکھ ڈالر کا امداد کا اعلان کیا ہے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوں ۔ وزیراعظم نواز شریف نے منگل کے روز یہاں وزیراعظم ہائوس میں یمن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عبدالمالک ، عبدالجلیل سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور یمن کے خصوصی تعلقات باہمی تعاون ، اعتماد اور دوستی پر مبنی ہیں جسے

مزید تقویب دینے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ یمن کو جنگی حالات کا سامنا ہے تاہم امید رکھتے ہیں کہ بہت جلد یمن میں امن کی بحالی ممکن ہوجائے گی اور اس سلسلے میں پاکستان بھی اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرتا رہے گا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ جنگی حالات کے پیش نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مشکلات میں گرے یمنی عوام کیلئے دس لاکھ ڈالر امداد کا کہا ہے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے ۔ انہوں نے مارچ 2015ء میں یمن سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں تعاون پر یمن کے نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا جبکہ عبدالمالک ، عبدالجلیل نے یمن کے ساتھ پاکستان کے تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…