لاہور(آئی این پی) تھانہ مناواں میں آٹھ افرادکیخلاف پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر بابر سہیل بٹ کے قتل کامقدمہ درج‘پولیس نے درخواست سے ایس ایچ او کانام خود ہی نکال دیا جبکہ وزیر اعلی کی جانب سے کیس کی تفتیش کیلئے پولیس کے سنےئر افسران پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دی گئی۔تفصیلات کے مطابق مقدمے میں سہیل شوکت بٹ،عاطف بٹ،عرفان جٹ ودیگرافرادنامزدہیں پولیس کے مطابق مقدمہ بابرسہیل بٹ کے بھائی قیصر بٹ کی
مدعیت میں درج کیا ہے ،مقدمے میں قتل سمیت دیگرسنگین دفعات شامل ہیں جبکہ قصیر بٹ نے اس مقدمے کوتسلیم کر نے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے خود ہی ہماری درخواست کے باوجود اپنے ایس ایچ او کا نام مقدمے سے نکال دیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہم نے جن جن لوگوں کے خلاف مقدمہ کے درخواست دی ہے ان تمام کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔ جبکہ وزیراعلی نے قاتلوں کوجلد گرفتارکرنے کاحکم جاری کیاہے