برلن (آئی این پی ) چین نے جرمنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابل اعتراض ٹی شرٹس کی فروخت بند کر دے اور اس سلسلے میں چین سے معافی ما نگے جرمنی میں چینی سفارتخانے کی طرف سے جرمنی کی حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ چین کے خلاف قابل اعتراض نعروں والی ٹی شرٹ کی فروخت بند کر دے اور کمپنی اس سلسلے میں چین سے معافی مانگے ۔کمپنی نے جن الفاظ میں معذرت کی ہے اس سے چینی
نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا ، سفارتخانے نے شکایت کی ہے کہ ان ٹی شرٹس کی فروخت سے چینیوں کی توہین ہوتی ہے اور ان سے امتیازی سلوک کا تاثر نمایاں ہوتا ہے۔یاد رہے کہ کمپنی کی طرف سے جو ٹی شرٹس فروخت کیلئے پیش کی گئی تھیں ان پر انگریزی میں یہ نعرے درج تھے کہ’’ سیو اے ڈاگ ، ایٹ اے چائنی ‘‘(کتے کو بچائو اور چینی کو کھائو ) اور ’’سیو اے شارک ایٹ اے چائنی‘‘(مچھلی کو بچائو اور چینی کو کھائو )۔