منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

بڑی بحری طاقت بننے کی تیاریاں،چین کااپنی حدود میں توسیع کا اعلان ،دنیا کو خطرناک انتباہ جاری

datetime 12  مارچ‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی ) چین نے اپنی بحری حدود میں توسیع کر دی ہے اس کامقصد اپنے جہاز رانی کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے ، اس سلسلے میں ایک ضابطہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ضابطہ چین کی ایک بڑی سمندری طاقت بننے کی حکمت عملی میں کردار ادا کرے گا ، یہ ضابطہ گذشتہ سال اگست سے موثر ہو گا ، اس میں نہ صرف سمندری حدود شامل ہو ں گی بلکہ اس میں اندرون ملک آبی ذخائر ، علاقائی

سمندر بھی شامل ہوں گے بلکہ یہ خصوصی اقتصادی زونز اوردیگر سمندری علاقوں کو بھی شامل ہو گا ۔ضابطے کا اطلاق چینیوں اور غیرملکی باشندوں پر بھی ہو گا ، اگر وہ غیرقانونی طورپر شکار میں ملوث پائے گئے یا مچھلیاں پکڑتے انہیں ہلاک کرتے یا جنگلی حیات کو ان حدود میں نقصان پہنچانے کے مرتکب ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔چیف جسٹس زو کیانگ کی طرف سے پارلیمانی اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی عدالتوں نے2016ء غیر ملکی کاروبار میں ملوث 6899کیسوں کا فیصلہ کیا جن میں 16000مقدمات کا تعلق جہاز رانی سے تھا ۔سپریم پیپلز کورٹ نے جہاز رانی سے متعلق عدالتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی استعداد میں اضافہ کریں ، عالمی جہاز رانی کے قوانین کے مطالعے کو بہتر بنائیں کیونکہ چین عالمی جہازرانی جوڈیشل کا مرکز بن رہا ہے ۔ جہاز رانی سے متعلق عدالتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی استعداد میں اضافہ کریں ، عالمی جہاز رانی کے قوانین کے مطالعے کو بہتر بنائیں کیونکہ چین عالمی جہازرانی جوڈیشل کا مرکز بن رہا ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2017ء میں چینی عدالتیں غیر ملکی کاروبار اور جہاز رانی سے متعلق عدالتیں قائم کریں گی تا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے منسلک ممالک کو بھی خدمات فراہم کی جاسکیں اور چین کے بڑی بحری طاقت بننے کی حکمت عملی میں بھی مدد دی جا سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…