جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

ایران کی پاکستان افغانستان میں کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

datetime 12  مارچ‬‮  2017 |

تہران (صباح نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ نے پاکستان و افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران نے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے ایران کی خبررساں ادارے سے گفتگو میں پاکستان و افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے ساتھ ایران کے خوشگوار تعلقات کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان و افغانستان

کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کیلئے موثر کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ان ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ افغانستان کے امن اجلاس کا محور اندرون ملک قومی آشتی پیدا کرنا ہے اور افغانستان کی حکومت توقع رکھتی ہے کہ دیگرممالک اسکے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ وہ خود افغانستان میں طالبان سمیت تمام مخالف گروہوں کے ساتھ مذاکرات انجام دے سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…