منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

تمام اندازے غلط ثابت،مودی نے 13 برس بعد بڑا کام کردکھایا،بھارت میں جشن

datetime 11  مارچ‬‮  2017 |

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں 5 ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق اتر پردیش اور اتر کھنڈ میں بی جے پی نے میدان مار لیاجبکہ پنجاب میں کانگریس نے حکمراں جماعت کو شکست دیدی۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش سمیت 5 ریاستوں میں ایک ماہ کے طویل انتخابی مرحلے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اترپردیش کی 403 نشستوں میں سے 311 پر بی

جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ کانگریس کو صرف 54 نشستیں مل سکی ہیں۔ ریاست اترپردیش میں بی جے پی نے 13 برس بعد انتخابی معرکہ اپنے نام کیا ہے۔ اتر پردیش کی طرح اتر کھنڈ میں بھی بی جے پی نے 71 میں سے 56 نشستیں حاصل کر کے میدان مار لیا ہے جب کہ کانگریس کے حصے میں 11 نشستیں آئی ہیں۔بی جے پی کو سب سے بڑا اپ سیٹ پنجاب میں ہوا جہاں ریاستی اسمبلی کی 117 نشستوں میں سے 69 پر کانگریس کو کامیابی ملی جب کہ دوسرے نمبر پر اروند کیجریوال کی آم آدمی پارٹی رہی جس نے 20 سیٹیں حاصل کی۔ پنجاب میں بی جے پی چوتھے نمبر پر رہی اور صرف 3 نشستوں پر ہی کامیابی حاصل کر سکی۔اس کے علاوہ گوا اور منی پور میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جہاں کانگریس کو برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ ریاست کے 17 ویں اسمبلی الیکشن کے انتخابات 7 مراحل میں طے پائے جن میں 13 کروڑ 90 لاکھ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔واضح رہے کہ 2012 میں ہونے والے انتخابات میں اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی نے 224 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے اکیلیش یادوو کی لیڈرشپ میں حکومت بنائی تھی لیکن اس بار نریندر مودی نے سماج وادی پارٹی اور بہوجن پارٹی کے خلاف بھرپور مہم چلائی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ووٹوں کی گنتی اور مکمل نتائج سامنے آنے کے بعد جیت کا توازن تبدیل بھی ہوسکتا ہے، تاہم

اتر پردیش میں بی جے پی اور پنجاب میں کانگریس کی جیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔بی جے پی کے کارکنوں نے فتح کاجشن مناناشروع کردیا ہے جبکہ انتخابی نتائج کے آغاز میں ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹ کے ذریعے حزب اختلاف کانگریس کی رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی ریٹارئرڈ کیپٹن امرندرا سنگھ کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔نریندر مودی نے کامیابی حاصل کرنے والے امرندار سنگھ کو ان کی سالگرہ پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت اور طویل زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…