جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

کیا کسی ملک میں فوج کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنے کی اجازت ہے؟؟؟وزیرداخلہ

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نائن زیرو پر کارروائی کے بعد ایم کیوایم کی جانب سے دیئے گئے بیانات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی فوج اور رینجرز کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت حدوں کو چھورہی ہے اگر متحدہ اپنا موقف درستی سمجھتی ہے تو عدالت سے رجوع کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ خود ایم کیوایم ہی کرتی رہی ہے اوراب ایک دن فوج کے حق میں اور دوسرے دن مخالف بولنے کی یہ کیسی منطق ہے، کیا کسی اور ملک میں اپنی ہی فوج کے خلاف اس قسم کی زبان استعمال ہوتی ہے لہٰذا اب متحدہ کی فوج اور رینجرز کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت حدوں کو چھورہی ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اسی فوج کے ساتھ 9 سال تک شریک اقتدار رہی اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر بھی فوج کی تعریفیں کرتی تھی لیکن اب ایم کیوایم اس طرح کا رد عمل دے کر قانون کا مذاق نہ اڑائے اگر وہ اپنا موقف درست سمجھتی ہے تو عدالت سے رجوع کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…