جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

دوران انٹرویوجب خاتون صحافی کا فون بجنا شروع ہو گیا تو انوشکا شرما نے فون اٹھا کر صحافی کی والدہ کو کیا کہا ؟

datetime 11  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی پریس کانفرنس کے دوران خاتون صحافی کے موبائل پر ان کی والدہ سے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم ’’پھلوری‘‘ کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہی تھیں اور اس دوران ان کے سامنے کوریج کے لیے کئی چینلز کے مائیک اور صحافیوں کے موبائل فون رکھے تھے، دوران پریس کانفرنس اچانک خاتون صحافی کا

 

موبائل فون بج اٹھا جسے اداکارہ نے اٹھا کر صحافیوں کو دکھایا جس پر صحافی کی جانب سے فون کٹ کرنے کا کہنے کے باوجود اسکرین پر ممی نام دیکھتے ہی اداکارہ نے فون اٹھالیا اور بات چیت شروع کردی۔اداکارہ نے فون پر صحافی کی والدہ کو آنٹی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں انوشکا بات کررہی ہوں اور آپ کی بیٹی میرا انٹرویو کررہی ہے جس کی وجہ سے وہ بعد میں آپ کو کال کریں گی۔ انوشکا نے واپسی فون رکھتے ہوئے کہا کہ آنٹی نے فون بیٹی کو واپس کرنے کا کہا ہے جس پر پورا ہال قہقوں سے گونج اٹھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…