ایتھنز(مانیٹرنگ ڈیسک)یونان کی کوسٹ گارڈزنے اپنے ملک کے ساحل کے قریب سمندری علاقے میں یورپ سفرکرنے والے 109پاکستانیوں سمیت 113غیرملکیوں کوڈوبنے سے بچالیا۔یونانی میڈیاکے مطابق یورپ جانے والے افراد کی کشتی یونانی جزیرے پاکسی کے قریب ہنگامی صورتحال کا شکار ہوگئی تھی۔یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق جب اس کشتی کے مسافروں کو بچایا گیا تو انہیں بہت اونچی سمندی لہروں اور 70 کلو میٹر
فی گھنٹہ تک کی رفتاروالی تیز ہوائوں کا سامنا تھا۔ جن کے نتیجے میں یہ کشتی اور اس میں سوار تارکین وطن ڈوب سکتے تھے۔ 3 کا تعلق شام اور ایک کا تعلق بھارت سے ہےتاہم ابھی تک کسی بھی ملک کی طرف سے ایسی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں کہ آیایہ غیرملکی اس کے شہری تھے یاصرف دعوی کیاگیاہے ۔ادھریونانی کوسٹ گارڈزنے کہاہے کہ سمندری طوفان سے بچائے جانے والے افراد کی کل تعداد 113ہے