بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

’’شروع اللہ کے نام سے ۔۔‘‘ احمدی نژاد نے وہی کام شروع کردیا جس پر کبھی پابندی لگائی تھی

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر احمدی نژاد کے دور حکومت میں ایران پر قدامت پسندی اور انتہا پسندی کے الزامات لگتے رہے، ایرانی ایٹمی پروگرام پر غیر متزلزل موقف کے باعث شہرت پانے والے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کادور حکومت تو ختم ہو گیا مگراپنے دور میں کئے کئی فیصلوں پر جہاں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیاوہیںوہ تنقید کا بھی نشانہ بنتے رہے ۔

نئی سوچ اور جدت کا نعرہ لئے حسن روحانی کی حکومت ایران میں برسر اقتدار ہے جس نے ایران میں برسر اقتدار آتے ہی نہ صرف ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایک انقلابی فیصلہ کیا بلکہ کئی اصلاحات بھی متعارف کروائیں اب جب نئی حکومت ایران کو نئی راہ سے روشناس کروا رہی ہے تو لگتا ہے احمدی نژاد بھی اپنی سوچ میںتبدیلی لا رہے ہیں کیونکہ ماضی میں ٹوئٹر پر پابندی لگانے والے احمدی نژاد اب خود ٹوئٹر پرمتحرک نظر آئیں گے کیونکہ انہوں نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ان کا ٹویٹرہینڈل @Ahmadinejad1965 ہے ۔اپنی پہلی ٹویٹ میں احمدی نژاد نے لکھا ہے کہ ” شروع اللہ کے نام سے، دنیا بھر کے آزادی سے محبت کرنے والے لوگوں پر سلامتی ہو۔“اب تک انہیں 14ہزار سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ احمدی نژاد پر 2009ءکے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے اوراس دوران عوام سوشل میڈیا پر بھی مہم چلا رہے تھے چنانچہ احمدی نژاد نے مخالف مہم کو روکنے کے لیے ٹویٹر پر پابندی عائد کر دی تھی۔سابق صدر احمدی نژاد کے دور حکومت میں ایران پر قدامت پسندی اور انتہا پسندی کے الزامات لگتے رہے، ایرانی ایٹمی پروگرام پر غیر متزلزل موقف کے باعث شہرت پانے والے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کادور حکومت تو ختم ہو گیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…