منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سپرلیگ کافائنل ،خیبرپختونخوانے پنجاب حکومت کوبڑی پیش کش کرکے سب کے دل جیت لئے

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لاہورمیں ہونے والے فائنل کیلئے اگر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے درخواست کی تو خیبرپختونخوا حکومت سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرنے کو تیارہے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ اگر دہشت گردوں کا مقصد لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میں رکاوٹ ڈالنا ہے تو پھر ہم سب مل کر ان کے اس مقصد کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی

جانب سے پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی کی یقین دہانی سے تمام خدشات کا خاتمہ ہوگیا ہے، لہذا اب ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ میچ پر امن رہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہئے کہ صرف ایک میچ نہیں بلکہ پورا پی ایس ایل ہی پاکستان میں کرائیں کیونکہ جب تک ہمارے ملک میں اس طرح کے ایونٹس نہیں ہوں گے تب تک کرکٹ فروغ نہیں پاسکتی۔علی محمدخان نے کہا کہ کرکٹ کو مضبوط کرنے کے لیے ہمیں اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو ایک اچھا پیغام ملے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل فائنل کے انعقاد سے دنیاکوایک پرامن پاکستان کاپیغام جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…