جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)نیشنل بینک آف پاکستان کو مالی سال 2016 میں 22 ارب 8کروڑروپے کا تاریخی منافع ہوا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18فی صد زیادہ ہے۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 22 فروری، 2017 کو کراچی میں واقع بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ اجلاس میں 31 دسمبر 2016 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے گوشواروں کی منظوری دی۔بورڈ نے اپنے اجلاس میں 7.5 روپے فی حصص کے حساب سے نقد منافع منقسمہ کی منظوری بھی دی جس کی قانونی ریزرو ایلوکیشن کے بعد شرح 78 فیصد ہے۔

سال 2016 کے لیے منافع میں یہ اضافہ بینک کی تاریخ میں سب سے زیادہ منافع ہے جس نے دیگر بینکوں کے درمیان اس کی قائدانہ حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔گزشتہ سال کے دوران غیر معمولی ترقی کی وجہ بینک کی مالی کارکردگی اور مالی حیثیت دونوں تھے۔بینک کے بعد از ٹیکس منافع کی مالیت 22 ارب 8کروڑروپے ہے جو 2015 کے19ارب 2کروڑروپے کے مقابلے میں 18 فی صد زیادہ ہے۔ اس طرح فی حصص آمدن 10.69 روپے رہی جو 2015 میں 9.03 روپے تھی۔گزشتہ مالی سال کے دوران ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کمی اور ایکسچینج کی کم تر آربٹریج کے مواقع    (lower exchange arbitrage opportunities)  کے باعث بینکاری کی صنعت میں تنزلی کے رجحان سے پیدا ہونے والی تمام تر مشکلات کے باوجود بینک نے 3.9 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جس کی شرح 12 فیصد ہے اور 2016 میں یہ37.1 ارب روپے بنتی ہے۔ ایکویٹی پر قبل از ٹیکس اور بعد از ٹیکس منافع 31.5 فیصد اور 19.3 فیصد رہا  (2015میں یہ شرح بالترتیب 29.3 فیصد اور 17 فیصد تھی)۔بینک نے قرضوں کی وصولی میں بھی نمایاں بہتری دکھائی ہے یعنی سال کے دوران اس کے ناقابل وصول قرضوں کی شرح میں خالص 7.9 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔ زیر تبصرہ سال کے دوران بیلنس شیٹ میں بھی عمدہ بہتری آئی ہے جس میں 1,975 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس طرح 2015 کے اختتام پر 1,706ارب روپے کے مقابلے میں 16فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اسی زیر تبصرہ سال کے دوران بینک کے ایڈوانسز میں بھی اضافہ ہوا ہے جو 13فیصد اضافے کے ساتھ 782ارب روپے ہو گئے جبکہ دسمبر، 2015 کے اختتام پر ان کی مالیت 692 ارب روپے تھی۔ اسی طرح بینک کے ڈپازٹس میں 16 فی صد کا اضافہ ہوا ہے جن کی مالیت 1,657 ارب روپے ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…