پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

’’دہشت کا گڑھا ‘‘ اہم اسلامی ملک میں مشہور ترین دہشت کے گڑھے کی حقیقت کیا ہے ؟ جان کر آپ بھی خوف سے کانپ اٹھیں گے

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(آئی این پی) عراق کی وفاقی پولیس نے موصل شہر  میں’’دہشت کا گڑھا‘‘ کے نام سے مشہور   ایک  بڑے گڑھے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔غیر ملکی  میڈیا کے مطابق عراق میں داعش تنظیم نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں اغوا ، تشدد ، آبرو ریزی ، گلا کاٹنے اور زندہ جلا ڈالنے کے نت نئے طریقے اپنائے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والے بھیانک مناظر کو عراقی شہری ہر گز نہیں بھولیں گے۔اسی سلسلے میں عراق کی وفاقی پولیس نے موصل شہر سے 20 کلومیٹر جنوب میں ایک بڑے گڑھے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے

جو عراقی شہریوں میں “دہشت کا گڑھا” کے نام سے معروف ہے۔ داعش تنظیم اس کو اجتماعی قبر کے طور پر استعمال کیا کرتی تھی۔ سکیورٹی ذریعے نے اناضول نیوز ایجنسی کو بتایا کہ داعش کی جانب سے گڑھے کے اندر سیکڑوں افراد کی لاشوں کو پھینکا گیا۔مقامی آبادی کی شہادتوں کے مطابق “داعش” نے اس گڑھے کے قریب سیکڑوں یا شاید اس سے بھی زیادہ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا اور پھر ان کی لاشوں کو گڑھے کی شدید گہرائی کے اندر پھینک دیا۔ داعش کے قیدخانوں سے نجات پانے والوں نے بتایا ہے کہ تنظیم کے ارکان پوچھ گچھ کے دوران گرفتار افراد کو دھمکی دیتے تھے کہ تحقیقات میں عدم تعاون کی صورت میں انہیں دہشت کے گڑھے میں منتقل کر دیا جائے گا جو کہ موت کے گھاٹ اتارے جانے کی طرف اشارہ ہوتا تھا۔یاد رہے کہ مذکورہ گڑھے پر سکیورٹی حکام کا قبضہ چند روز قبل اس علاقے سے داعش تنظیم کے اچانک انخلا کے بعد عمل میں آیا۔ یہ گڑھا موصل کو بغداد سے ملانے والی مرکزی شاہراہ سے 5 کلومیٹر دور العذبہ گاں کے متوازی علاقے میں واقع ہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک وڈیو میں اس “دہشت کے گڑھے” کو دکھایا گیا ہے۔ وڈیو میں جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ سکیورٹی فورسز کے ایک اہل کار نے بنائی.. گڑھے کے اطراف پھینکی جانے والی بعض لاشیں بھی نظر آ رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…