اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’’پاک فوج زندہ باد، زندہ باد، زندہ باد‘‘جی ہاں یہ نعرہ آپ پاکستان میں عموماََ سنتے ہی رہتے ہیں مگر یہ نعرہ افغانستان کی فضائوں میں گونج اٹھا ہے اور نعرے لگانے والے کوئی اور نہیں بلکہ افغان باشندے تھے۔ پاکستان میں حالیہ دہشتگرد کارروائی کے بعد آرمی چیف کے حکم پر پاک افغان سرحد پر افغانستان میں موجود
جماعت الاحرار کے کیمپ پر حملے کیلئے جب پاک آرمی کے دستے پہنچنا شروع ہو ئے اور انہوں نے افغان سرحد کو کراس کیا تو وہاں موجود افغان باشندوں نے’’پاک فوج زندہ باد، زندہ باد، زندہ باد ‘‘کے نعروں سے ماحول کو گرما دیا۔ واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے جسے ہزاروں افراد ابھی تک دیکھ چکے ہیں ۔ ویڈیو میں رات کے وقت پاکستانی فوج کے دستوں کی افغان سرحد میں داخلے اور افغان باشندوں کے نعروں کو صاف دیکھا اورسنا جا سکتاہے۔