اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے حملے بند نہ کئے تو حملوں کا جواب پوری قوت سے دیں گے، بھارتی اشاروں پر ناچنے والے افغانستان کی پاکستان کو گیدڑ بھبکی ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ کے ڈیپارٹمنٹ سٹریٹجک سٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل فراماز تمنا نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی سرزمین پر راکٹ حملے بند نہ کئے تو ہم جواب دینے کیلئے اپنی پورت قوت بروئے کار لائیں گے۔
پاکستان کے معروف انگریزی جریدے کے مطابق فراماز تمنا کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان یہ حملے بند کر دے گا اور دونوں ممالک کے تعلقات ایک بار پھر سے معمول پر آ جائیں گے لیکن اگرپاکستان نے حملے بند نہ کئے توہم خاموش نہیں بیـٹھیں گے بلکہ جواب دینے کیلئے ہم اپنے تمام آپشن کو بروئے کار لائیں گے جن میں اندرونی ، علاقائی اور بین الاقوامی قوت شامل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے باعث پاک فوج نے سرحد پار کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے علیحدہ ہونے والے دھڑے جماعت الاحرار کے کیمپس پر شیلنگ کر کے کئی ٹریننگ کیمپس تباہ اور کئی اہم دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔