جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ترک صدر کی روضہ رسول ﷺ اور خانہ کعبہ حاضری ‘‘

datetime 19  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (آئی این پی )ترک صدر رجب طیب اردگان نے خانہ کعبہ کی زیارت کی اور عمرہ ادا کیا جبکہ مدینہ منورہ میں حضرت محمدؐ کے روضے پر حاضری دی جس کے بعد وہ وطن واپس پہنچ گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اپنا دور خلیج مکمل کرکے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ ترک صدر نے اپنے دورے کا اختتام خانہ کعبہ کی زیارت اور عمرے کی ا دائیگی سے کیا۔ اردوان نے پہلے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐپر حاضری دی اور اس کے بعد اپنے وفد کے ساتھ مکہ مکرمہ روانہ ہوئے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔ اس موقع پر ان کے لیے بیت اللہ کا دروازہ بھی کھولا گیا۔ترک صدر نے اپنے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ کا طواف کیا اور صفا و مروہ کی پہاڑیوں پر سعی کی۔ اس موقع پر صدر اردوان کی اہلیہ آمنہ اردوان سمیت مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی اقار، وزیر اقتصادیات نہات زیبی کچی، توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک اور خفیہ سروس کے سربراہ حاقان فیدان بھی انکے ہمراہ تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…