جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ کو صدارتی عہدے سے نااہل قرار ۔۔۔!امریکی ماہر ین کا بڑا دعویٰ

datetime 18  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ماہرین نفسیات نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض اور صدارتی عہدے کے لئے نااہل قرار دیدیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے 35 ماہرینِ نفسیات اور معالجین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض اور صدارت کے لیے نااہل قرار دیا ہے، امریکی اخبار میں 35 ماہرینِ نفسیات اور معالجین کا ایک مشترکہ خط میں شائع ہوا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی مریض اور صدارت کے لیے نااہل ہیں ۔ماہرین نفسیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کا تجزیہ کرتے ہوئے

 

ان کی شخصیت اینٹی سوشل ،جارحیت پسند،اپنی تسکین کیلئے دوسروں کو اذیت پہنچانے کی ذہنی بیماری میں مبتلا قرار دیا ہے۔ یہ خط سیاسی تجزیہ نگارچارلس ایم بلو کے ایک کالم کی تائید میں لکھا گیا ہے، جس میں چارلس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر نہیں بلکہ فاتح بننا چاہتے ہیں۔امریکی نفسیاتی ماہرین اورمعالجین نے 13 چارلس کے خیالات آگے بڑھاتے ہوئے اپنے موقف میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی باتوں اور طرزِ عمل دونوں سے ثابت کررہے ہیں کہ وہ دوسروں کیلئے کوئی ہمدردی نہیں رکھتے اور ان میں اختلافِ رائے برداشت کرنے کی بالکل بھی صلاحیت نہیں۔خط میں امریکن سائیکیٹرک ایسوسی ایشن کے 1973 میں منظورکردہ گولڈ واٹررول کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی نفسیاتی ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس اصول کی وجہ سے امریکی نفسیاتی معالجین مشہور شخصیات کی دماغی حالت کے بارے میں خاموش رہنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہیں لیکن اس صورتحال میں کچھ نہ کہنا امریکہ کی تباہی کی وجہ بن سکتا ہے۔نفسیاتی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے مخالفین کا منہ بند کرنے کیلیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، جو نفسیاتی طور پر بیمار ہونے کی علامات میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف انٹرویوز اور ان کی ٹوئٹنگ پر کا جائزہ لیاجائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ وہ صرف اپنی تعریف اورمدح سرائی پر یقین رکھتے ہیں، اور ان کی

نظر میں اس کے علاوہ ہر چیز جعلی اور جھوٹی خبروں کے زمرے میں آتی ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…