پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

امریکہ پر بڑی خوفناک تباہی منڈلانے لگی لاکھوں افراد کو شہر چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا!!

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(آئی این پی)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقے میں امریکاکابلندترین ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ گیا،ڈیم کا اسپل وے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا، ایک لاکھ 30ہزار افراد کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کا حکم جبکہ امریکی ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ نے شہریوں کو اوروول شہرکی جانب سفرنہ کرنے کی ہدایت کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے شمالی کیلیفورنیا میں شدید بارش کے

نتیجے میں سب سے اونچے ڈیم کے کمزور ہوجانے کی صورت میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو اپنے گھروں کو چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔اوروول ڈیم بھر چکا ہے اور کہیں کہیں سے چھلکنے بھی لگا ہے جبکہ حکام کے مطابق یہ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔اس کی زد میں آنے والے علاقوں میں رہنے والے رہائیشیوں سے اپنے مکانات فوری طور پر خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔کئی برسوں کی شدید خشک سالی کے بعد کیلیفورنیا میں تیز بارش اور برف باری کے نتیجے میں پانی کے ذخائر میں پانی کی سطح مسلسل اونچی ہو رہی ہے۔اپنی 50 سال کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اوروول جھیل میں اس طرح کی ہنگامی صورت حال پیدا ہوئی ہے۔کیلیفورنیا کے آبی زخائر کے محکمے نے اتوار کو بتایا کہ وہ جھیل کو سکھانے کے لیے اس کے نکاسی کے صدر مقام سے فی سیکنڈ ایک لاکھ مکعب فٹ پانی چھوڑ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے اپنے ایک پیغام میں جھیل کے علاقے کے شیرف نے وہاں کے رہائیشیوں سے اپنے مکانات خالی کرنے کے لیے کہا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ یہ کوئی مشق نہیں ہے بلکہ ناگہانی صورت حال ہے۔انجینیئروں نے جب یہ دیکھا کہ پانی کی نکاسی کے ایک مقام سے کنکریٹ کا ایک بڑا حصہ غائب ہے

تو انھوں نے جمعرات سے پانی چھوڑنا شروع کیا۔16 ہزار آبادی پر مشتمل اوروول کے قصبے کے مکینوں کو مزید شمال کی جانب نقل مکانی کنے کے لیے کہا گیا ہے جبکہ دوسرے متاثرہ شہروں کی جانب سے ان شہروں کے حکام کی جانب سے الرٹ جاری کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…