منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

عالمی فوجی طاقتوں کی فہرست ،پاکستان بھارت،ایران اور ترکی کی حیرت انگیز پوزیشن

datetime 12  فروری‬‮  2017 |

لندن(نیوزڈیسک)۔عالمی فوجی طاقتوں کی فہرست جاری کردی گئی ،چین نے امریکہ کو دوسرے نمبرپردھکیل دیا، پاکستان چھٹے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر آگیا۔عسکری امور پر نظر رکھنے والے معتبرعالمی ادارے ’’گلوبل فائر پاور انڈیکس ‘‘کی رپورٹ کے مطابق عالمی ممالک کے مسلح افواج میں مسلسل اضافے سے دنیا پہلے کی نسبت اب کہیں زیادہ خطرناک جگہ بن گئی ہےلیکن کس ملک کی فوج ایک اور عالمی تنازع کامقابلہ کرنے کیلئے فی الوقت سب سے زیادہ متحرک ہیں ؟

عالمی ادارے کی درجہ بندی کے مطابق چین نے 23لاکھ 33ہزار متحرک فوجی اہلکاروں کیساتھ امریکہ کے گزشتہ سال کی درجہ بندی کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔چین کے پاس اس تعداد کے علاوہ 60کروڑ مرد و خواتین بھی اضافی موجود ہیں جنہیں لڑائی کے وقت طلب کیا جاسکتاہے۔ہزاروں فوجی گاڑیوں ،لڑاکا طیاروں کے علاوہ 600جنگی بحری جہاز اور آبدوزیں ہیں۔امریکہ 14لاکھ 31ہزار متحرک فوجی اہلکاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔امریکہ کے پاس باقی دنیا کی نسبت تقریباً دو گنا زائد لڑاکا طیارے ہیں۔گزشتہ سال امریکہ نے دفاع پر 58ارب روپے کا بجٹ مختص کیاتھا۔بھارت کو 13لاکھ 25ہزار متحرک فوجی اہلکاروں کیساتھ تیسر ے نمبر پر رکھاگیاہے۔شمالی کوریا 11لاکھ 90ہزار اہلکاروں کیساتھ چوتھے نمبر پرہے۔اس کے علاوہ شمالی کوریا کے ہر 10میں سے 4افراد ملکی فوج کا حصہ ہیں۔روس 7لاکھ 68ہزار 5سو اہلکاروں کیساتھ پانچویں نمبر پر ،پاکستان 6لاکھ 30ہزار 4سو اہلکاروں کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔پاکستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کی فوج دنیا بھر میں امن مشن کیلئے بھی خدمات سرانجام دیتی ہے۔جنوبی کوریا 6لاکھ 30ہزار متحرک فوجی اہلکاروں کیساتھ 7ویں ،ایران 5لاکھ 34ہزار اہلکاروں کیساتھ 8ویں،ترکی 5لاکھ 10ہزار 6سو اہلکاروں کیساتھ 9ویں جبکہ ویت نام 4لاکھ 82ہزار اہلکاروں کیساتھ دسویں نمبر پررہا۔فہرست میں برطانیہ 38ویں نمبر پر رہے۔گلوبل فائر پاور انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق یونان ، میانمار (برما)اور سری لنکا کی آبادی کم ہونے کے باوجود اس کی مسلح افواج برطانیہ سے بڑی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…