پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

تیمور قتل کیس، ملزم پولیس اہلکار فائرنگ کے بعد کیا کرتا رہا؟۔۔۔سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا

datetime 11  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تیمورریاض قتل کیس میں اہم انکشاف، پولیس اہلکار سمیع اللہ فائرنگ کے بعد گاڑی کا پیچھے والا شیشہ اپنی گن سے توڑ کر لاش کا بغور جائزہ لینے کے بعد فرار ہوا۔مقتول تیمور ریاض کے بھائی نے سنسنی خیز انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز وفاقی پولیس اہلکار کی فائر نگ سے جاں بحق ہونے والے 26سالہ نوجوان تیمور ریاض کے بھائی نے نیا سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ایگل اسکواڈ کے اہلکار سمیع اللہ نے جان بوجھ کر بھائی کو قتل کیا جس کا ثبوت یہ ہے کہ پولیس اہلکار نے اپنی گن مار کر گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑا اور چیک کیا کہ مقتول زندہ ہے کہ نہیں، اس کے بعد گاڑی کو وقوعہ کی جگہ سے تھوڑا دور دھکیلا گیا ۔مقتول کے بھائی ساجد ریاض نے بتایا ہے کہ پولیس تحقیقات میں جان بوجھ کر ٹال مٹوئی سے کام لے رہی ہے،ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی جبکہ واقعہ بالکل سیدھا ہے،ساجد ریاض نے کیس کے مرکزی ملزم پولیس اہلکار سمیع اللہ کے ساتھ پولیس اہلکار طارق کوواقعہ کا چشم دید گواہ قرار دیتے ہوئے قتل کے الزام سے بری قرار دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ طارق واقعہ کا چشم دید گواہ ہے تاہم اس نے میرے بھائی پر گولی نہیں چلائی لہٰذا اسے مقدمہ میں گھسیٹنا ٹھیک نہیں ہو گا۔ اس حوالے سے کیس کے انوسٹی گیشن آفیسر شوکت تھابل کا بھی یہی موقف سامنے آیا ہے کہ فائرنگ سمیع اللہ نے کی ہے جس کی وجہ سے باقی پولیس اہلکار جو ڈیوٹی پر کار سرکار پر مامور تھے انکو موردِالزام نہیں کیا جا سکتا جبکہ طارق کو شامل تفتیش ضرور رکھا جائے گا، انوسٹی گیشن آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم پولیس اہلکار سمیع اللہ کی گن جس سے فائرنگ ہوئی تھی کو فرانزک رپورٹ کے لئے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے جس کی رپورٹ جلد آنے کے بعد معاملہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔قبل ازیں ضلعی عدالت اسلام آباد نے تیمور ریاض قتل کیس میں گرفتار پولیس اہلکار سمیت اللہ کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی مزید توسیع کر دی۔واضح رہے کہ ملزم نے ناکے پرنہ رکنے کے باعث فائرنگ کر کے 27سالہ تیمور ریاض کو قتل کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…