اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

ٹرمپ کا امیگریشن پر نیا حکم نامہ جاری کرنے کا فیصلہ

datetime 11  فروری‬‮  2017 |

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر نے7 مسلم ملکوں پر پابندی کا حکم نامہ معطل ہونے کے بعد امیگریشن سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ نیا حکم نامہ ایک دو روز میں جاری کر دیا جائیگا،امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اپنے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے جو ضروری ہوگا وہ کریں گے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو آرڈر کو عدالت نے معطل کردیا تھاجس میں انہوں نے

 

سات مسلم ممالک کے افراد پر امریکا میں داخلے کی پابندی عائد کی تھی۔ اس پابندی کو پہلے سے اٹل کی ایک مقامی نے معطل کیا تھا۔ٹرمپ انظامیہ کی جانب سے اپیل کیے جانے پر سان فرانسسکو کی اپیلز کورٹ نے بھی سیاٹل عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، تاہم اب ٹرمپ انتظامیہ نے سان فرانسسکو کی عدالت کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرمپ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جائے گا جو ایک دو روز میں جاری کیا جا سکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…