اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ترقی کے سفر کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور اس حوالے سے پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی رپورٹس نہایت مثبت ہیں ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی جریدے ’ بیرنز ‘ نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی تجویز دی ہے۔”بیرنز“ میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق
سرمایہ کاروں کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ ہندوستان کو بھول جائیں اور تقریباً40 کروڑ کی آبادی پر مشتمل تین ایشیائی ممالک پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔ ”بیرنز“ میں شائع کی گئی خبر میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان میں برسرا قتدار حکومت کے آنے کے بعد بہت سی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئیں جس نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کی مضبوط نیشن بنا دیا۔ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی حکومت کے دوران افراط زر پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ بجٹ خسارے میں کمی اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ بھی کم کیا۔ سب سے اہم یہ پاکستان نے دہشت گردی پر بہترین طریقے سے قابو پایا۔