جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت پاکستان کے کون سے تین ایئرپورٹ ’’ٹھیکے‘‘ پر دے رہی ہے؟پلان کس نے بنایا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) حکومت کی جانب سے پارلیمینٹ سے منظوری کے بغیر ملک تین بڑے ہوئی اڈوں کو ٹھیکے پر دینے کے منصوبے پرشدید ردعمل کے باعث معاملہ کھٹائی میں پڑنے کے خدشات ہیں ۔۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی قانون سازی کے بغیر نئی ایوی ایشن پالیسی کو سب سے پہلے تو عدالتوں میں چیلنج کیاجاسکتا ہے

اس سلسلے میں بعض سیاسی جماعتوں اورایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ نے وکلاسے رابطے کرلیے ہیں سات فروری کو ملک کے تین بڑے ہوائی اڈے کراچی لاہور اور اسلام آباد کو ٹھیکے پر دینے کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اشتہار شائع کرائے ہیں جس کے بعد ایوی ایشن انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی تھی اورپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اس اشتہار پر قانونی سوالات اٹھائے گئے تھے ذرائع کا کہناہے کہ عجلت برتنے میں کیے جانے والے اس اقدام کے پیچھے سرکاری جماعت کے اہم رہنما جو کینیڈا میں اہم ذمے داریاں نبھارہے ہیں کے بھائی کا ہاتھ ہے ہوابازی کے شعبے میں ایک سرکاری عہدے محروم ہوئے ہیں مگر اب بھی اثر ورسوخ کے حامل ہیں ۔ ذرائع کا کہناہے کہ حکومت جو پاناما کیس میں ایک قانونی جنگ میں الجھی ہے اس کیلیے کسی نئی قانونی جنگ کا لڑنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگا جبکہ اپوزیشن کے وکلا اس کیس کے ڈانڈے کرپشن سے ملانے کے لیے دلائل تیار کررہے ہیں ۔۔ذرائع کا کہناہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین بھی پہلے سے موجودملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں کو ٹھیکے پر دئیے جانے کی اطلاعات کی تصدیق ہونے کے بعدپریشان ہوگئے ہیں ان کا کہناہے کہ حساس مقامات کی نجکاری ملک کی سلا متی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے وہ یقینی طور پر اس اقدام سے براہ راست متاثر ہون گے اس لیے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…