پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

سانحہ ماڈل ٹاون ،عوامی تحریک کی درخواست پرمختصرفیصلہ سنادیا

datetime 7  فروری‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون پرعوامی تحریک کے استغاثہ میں وزیراعظم نواز شریف ،وزیر علیٰ پنجاب شہباز شریف ،وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان ، خواجہ آصف ،خواجہ سعد رفیق ،عابد شیر علی ، سینیٹر پرویز رشید ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ،رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر تو قیر شاہ ،ہوم سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان ، سابق کمشنر لاہور راشد محمود لنگڑیال کو طلب کرنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے قرار دیا کہ بغیر دستاویزی ثبوتوں کے ان 12شخصیات کو عدالت میں طلب نہیں کیا جاسکتا ،عدالت نے استغاثہ کو جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب ، سابق ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) عثمان سمیت دیگر فریقین کو طلب کر لیا۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری محمد اعظم نے عوامی تحریک کے سانحہ ماڈل ٹا ؤن پر استغاثہ میں ان 12شخصیات کو طلب کرنے کی استدعا پر سماعت کی۔ عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور منگل کے روز عدالت نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سْنایا جس میں قرار دیا گیا کہ اب کیس جس مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے اب اس میں ان بارہ فریقین کو طلب نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت سترہ فروری تک ملتوی کر دی۔عدالت کے باہر عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استغاثہ کے مدعی عوامی تحریک کے وکلاء نے کہا کہ حکومتی شخصیات کو طلب کرنے کی استدعا مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عوامی تحریک کے جواد حامد نے وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر حکومتی شخصیات کے خلاف سانحہ ماڈل ٹا ؤن پر کارروائی کے لئے استغاثہ دائر کررکھا ہے جس میں 132 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…