جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

’’صبر کا امتحان نہ لو ‘‘

datetime 7  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت کے صبر کا امتحان نہ لے،ایران کو یہ ادراک کرنا ہوگا کہ وائٹ ہائو س میں اب براک اوباما نہیں بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر ہیں۔ امریکی ٹی وی ’’اے بی سی نیوز‘‘کو انٹرویو میں نائب صدر نے کہا کہ بہتر ہے کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت کے صبر اور عزم کا امتحان نہ لے۔ ایران کو یہ سمجھنا ہوگا کہ

وائٹ ہاس میں اب ڈونلڈ ٹرمپ صدر ہیں۔ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں طے پائے ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر معاہدے اور نئی امریکی حکومت کی جانب سے اس معاہدے بارے پالیسی سے متعلق سوال کے جواب میں نائب صدر نے کہا کہ ایرانیوں نے عالمی برادری کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہماری انتظامیہ اس سمجھوتے کو بدترین قرار دیتے ہیں۔اگرچہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایران کے ساتھ طے پائے سمجھوتے کی پاسداری کرے گی مگر نائب صدر پینس نے اس حوالے سے شکوک وشبہات کا اظہار کیا اور کہا کہ وقت آنے پر ہی فیصلہ کریں گے کہ آیا ہم اس معاہدے کو برقرار رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔ایک سوال کے جواب میں مائیک پینس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیش آنے والے دنوں میں فیصلہ کریں گے کہ ایران کے جوہری پروگرام پرسمجھوتے کے بارے میں انہیں کیا فیصلہ کرنا ہے۔ اس ضمن میں صدر اپنے مشیروں سے بھی رائے لیں گے۔ مگر میں ایران کو یہ پیغام دوں گا کہ وہ اپنی معاندانہ سرگرمیوں کا بار بار جائزہ لے۔ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتے تنا کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سمیت تمام آپشن کھلے ہیں۔نائب امریکی صدر نے ایران کو یہ تنبیہ

ایک ایسے وقت میں دی ہے، جب دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اپنے نقطہ عروج پر ہے۔ گذشتہ جمعہ کو امریکی حکومت نے ایران کے متنازع بیلسٹک میزائل تجربات کے رد عمل میں ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عاید کی تھیں۔دونوں ملکوں کے درمیان تنا اس وقت پیدا ہوا تھا جب گذشتہ ماہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد ایران کو امریکا کا بدترین دشمن قرار دیا تھا۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے گذشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…