اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ناقابل علاج ، جان لیوا سمجھی جانے والی بیماری ایڈز کا علاج دریافت کر لیا گیا۔ایک شخص سے دوسرے کو منتقل ہونے والی اس بیماری سے متعلق ماہرین برسوں سے تجربات کر رہے تھے جو کہ اب جا کر کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز کے علاج کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔اس بیماری کے علاج میں استعمال کی جانے والی ادویات کی
مخصوص ترتیب بیماری کا توڑ کر سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق آئی ایل 2اور سرٹن مونوکلونل اینٹی باڈیز کو پہلے ایڈز کےمریض کو علیحدہ علیحدہ دی جاتی تھیں مگر جب انہیں ایک ساتھ مخصوص ترتیب کےساتھ مریض کو دیا گیا تو حیرت انگیز اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں کیس یونیورسٹی ماہرین اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ عرصہ سے مل کر کام کر رہے تھے۔