ریاض(آئی این پی )سعودی مفتی شیخ عبداللہ المانی نے کہاہے کہ بیوی کو ہرگز اپنے شوہر پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں ہے حتی کہ اپنے دفاع میں بھی نہیں ، اسلام میں اس طرح کے اقدام کو ناپسند کیا جاتاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مفتی شیخ عبداللہ المانی جو کہ سعودی عرب کی سات رکنی سپریم سکالر کمیٹی کے ممبر ہیں کا کہنا ہے کہ
بیوی کو اپنے شوہر پر ہرگز ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں ہے یہاں تک کہ وہ اپنے دفاع میں بھی ایسا نہیں کر سکتیں ۔ان کا کہناتھا کہ اپنے شوہر کو پیٹنے سے مسائل حل نہیں ہو جائیں گے اس کیلئے باہمی تعاون اور محبت کی ضرورت ہے ۔ان کا کہناتھا کہ تشدد شادی شدہ زندگی کو تباہ کردیتاہے اور کامیاب شادی کیلئے آپس میں محبت اور نرمی ہونی چاہیے ۔