جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جاپان کی دو اہم ممالک کیخلاف خفیہ مہم ،حیرت انگیزانکشافات

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)جاپان برطانیہ کے ایک تھنک ٹینک کو چین کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کیلئے دس ہزار پاؤنڈ ماہانہ ادا کررہا ہے ، یہ رقم برطانیہ کے نمایاں سیاستدانوں کو ادا کی جارہی ہے۔سنڈ ے ٹائمز میں شائع ہونیوالی ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لندن میں جاپانی سفارتخانے نے ایک رجسٹرڈ چیرٹی ہینری جیکسن سوسائٹی (ایچ جے ایس ) سے اس سلسلے میں معاہدہ کررکھا ہے تا کہ چین کیخلاف پروپیگنڈا کیا جا سکے ،

یہ معاہدہ چین اور برطانیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات میں رخنہ ڈالنے کیلئے کیا گیا ہے ، اس ہفتے کے اختتام تک برطانیہ کے سابق سیکرٹری خارجہ ملکولم رف کائنڈ نے تسلیم کیا کہ ایچ جے ایس 2005ء میں قائم ہوئی تھی نے ان سے رابطہ قائم کیا گیا تھا کہ وہ ان کے نام سے ڈیلی ٹیلیگراف میں ایک مضمون شائع کرنا چاہتے ہیں جس میں برطانیہ کے ہنکلے پوائنٹ سی ایٹمی پلانٹ میں چین کی شرکت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ، مضمون کا عنوان تھا کہ’’ اگر ہم ہنکلے پوائنٹ سی ایٹمی پلانٹ تعمیر کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو چین بحران میں کس طرح برطانیہ کی روشنیاں بند کرسکتا ہے‘‘ اور اس مضمون میں مختلف خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ کوئی نہیں جانتا کہ چور دروازے سے کونسی ٹیکنالوجی اس ایٹمی پلانٹ کی تعمیر کیلئے استعمال کی جا رہی ہے ۔سنڈے ٹائمز کا کہنا ہے کہ چین کے ،خلاف جاپان کی خفیہ رابطہ مہم سے ظاہرہوتا ہے کہ جاپان کو چین پاکستان تعاون کے سنہری عشرہ کے بارے میں خدشات لاحق ہیں جب ایچ جے ایس سے شنہوا کے نمائندے نے انٹرویو کیلئے درخواست کی تو اس نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…