منگل‬‮ ، 03 دسمبر‬‮ 2024 

شامی صدر بشارالاسد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا؟ عرب میڈیا کی رپورٹ

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صدر بشارالاسد کو فالج کے حملے اور ذاتی محافظ کے حملے میں ہلاکت کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں تاہم ابھی تک کسی حکومتی یا باوثوق ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لبنان، شام، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ذرائع ابلاغ اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر شام کے صدر بشارالاسد پر فالج کے حملے اور محافظ کی

فائرنگ سے ہلاکت کی خبریں زیر گردش ہیں۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں اس قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شامی صدر بشارالاسد فالج کے حملے یا اپنے ایک محافظ کی گولی کا شکار ہو کر اسپتال میں داخل ہیں تاہم کسی بھی باوثوق ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ گزشتہ ہفتے لبنان کے بیشتر اخبارات نے بھی بشارالاسد کے دماغ پر فالج کے حملے کی خبر دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بشارالاسد اس وقت دمشق کے “الشامی” اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک اخبار کے مطابق بشارالاسد پر فالج کے حملے کے سبب ان کی ایک آنکھ اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے۔فرانس کے ہفت روزہ جریدے لے پوائنٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ بشاالاسد کو گزشتہ روز ان کے ایرانی محافظ مہدی الیعقوبی نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشارالاسد دماغ میں رسولی کا شکار ہیں اور اس کے اثرات اب شدت کے ساتھ سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔شام کے ایوان صدر کے سوشل میڈیا پیج پر چلنے والے اکاؤنٹ پر ان قسم کی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے جبکہ لبنانی جنرل سکیورٹی کے سابق سربراہ میجر جنرل جمیل السید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ان خبروں کو محض افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کے دماغی سکتے سے متاثر ہونے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بے چارہ گنڈا پور


علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…