نیویارک(آئی این پی )ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت میں آتے ہی امریکا میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگی ،کیلی فورنیا کے شہریوں نے ٹرمپ سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کیلی فورنیا کوعلیحدہ ملک بنانے کی تجویزامریکی وزارت خارجہ میں پیش کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت میں آتے ہی امریکا میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگی ہے ۔
کیلی فورنیا کے شہریوں نے ٹرمپ سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کیلی فورنیا کوعلیحدہ ملک بنانیکی تجویزامریکی وزارت خارجہ میں پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی آئین میں کیلی فورنیا امریکا کا لازمی حصہ ہونے سے متعلق الفاظ کو آئین نکالا جائے۔اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے چھ لاکھ شہریوں کے دستخط لیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں بھی ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں کیلی فورنیا میں چالیس لاکھ ووٹ زیادہ لیے تھے۔