اسلام آباد /کوئٹہ (آئی این پی) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم مزید سردہوگیا ، کوئٹہ میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہاجس نے خنکی بڑھا دی ،پہاڑوں نے ایک بار پھر سفید چادر اوڑھ لی ، لوگ گھروں میں محصور کر رہ گئے ، راولا کوٹ ، نیلم ، حویلی اور لیپہ میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ،مری میں برفباری کے بعد سیاحوں نے اپنا قیام بڑھا دیا ،ہوٹلوں کے باہرہاؤس فل کے بورڈ لگ گئے لیکن پھر بھی
لوگوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار کے دیدار کیلئے امڈ آئی ،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم مزید سردہوگیا ۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم مزید سرد ہوگیا ۔ اسلام آباد ، قصور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، کاہنہ ، کندیاں ، شجاع آباد ، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس نے خنکی بڑھا دی۔ کراچی میں بھی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کوئٹہ میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس نے خنکی بڑھا دی ۔ شہر میں ہر طرف سفیدی ہی سفیدی نظر آ نے لگی ، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں راولا کوٹ ، نیلم ، حویلی اور لیپہ میں برفباری ہوئی جس سے پہاڑوں نے ایک بار پھر سفید چادر اوڑھ لی۔ مری میں برفباری کے بعد سیاحوں نے اپنا قیام بڑھا دیا ۔ ہوٹلوں میں بھی ہاؤس فل کے بورڈ لگ گئے لیکن پھر بھی لوگوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار کے دیدار کیلئے امڈ آئی ، موسم کی خبر دینے والوں نے کہا کہ سردی ابھی جانیوالی نہیں ، پنجاب اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔