اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ن لیگ پر ایک اور سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے اقتدار میں آکر آئی پی پیز کو 400 ارب روپے کی ادائیگی کی، ان آئی پی پیز نے 2013 کے الیکشن کیلئے ن لیگ کیلئے فنڈنگ کی تھی، پاناما لیکس میں انکشاف نہ ہوتا تویہ قبول نہ کرتے کہ ان کے لندن کے فلیٹس ہیں، ہم نے کبھی نہیں کہا مریم نوازپرکیسز ہیں،ہمارا کیس یہ ہے کہ لندن فلیٹس میں نوازشریف کا پیسہ ہے،1993 سے لندن فلیٹس کی ملکیت تبدیل نہیں ہوئی،
اسپیکرنے میرے خلاف ریفرنس بھیجا،ہمارے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے،منی ٹریل دکھادی، میرے خلاف اسپیکرکی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پرالیکشن کمیشن فوری فیصلہ سنائے، الیکشن کمیشن کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس محض مذاق ہے۔ منگل کو پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس میں انکشاف نہ ہوتا تویہ قبول نہ کرتے کہ ان کے لندن کے فلیٹس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا مریم نوازپرکیسز ہیں،ہمارا کیس یہ ہے کہ لندن فلیٹس میں نوازشریف کا پیسہ ہے،1993 سے لندن فلیٹس کی ملکیت تبدیل نہیں ہوئی۔عمران خان نے مزید کہا کہ اسپیکرنے میرے خلاف ریفرنس بھیجا،ہمارے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے،منی ٹریل دکھادی، میرے خلاف اسپیکرکی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پرالیکشن کمیشن فوری فیصلہ سنائے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیلسن اورنیسکول کی مالکن مریم نواز ہیں۔ نواز شریف کے اپنے نام کچھ نہیں، تاہم بچے ارب پتی بن گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما میں جن لوگوں کے نام آئے ان میں سے کسی نے بھی چیلنج نہیں کیا، جبکہ جو شخص شریف خاندان کی کرپشن کو تحفظ دے رہا ہے وہ موٹو گینگ میں شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف وہ پارٹی ہے جس نے پہلے پولیٹیکل فنڈ ریزنگ کی، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس محض ایک مذاق ہے۔