جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاک فوج دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج، روایتی جنگ کے چیلنجز کا سامنا قابل تعریف ہے،آرمی چیف

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج ہے، روایتی جنگ کے چیلنجز کا سامنا قابل تعریف ہے، پاک فوج کے جوان دنیا کی تمام افواج میں سے بہترین جوان ہیں ،دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں سخت بنا دیا ہے یہ صلاحیت ہماری آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ کرتی ہے ،

فوجی افسران اور جوان خود کو مکمل طور پر تربیت یافتہ بنائیں تاکہ ہرقسم کے خطرات کو شکست دی جاسکے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سٹرائیک کور ملتان گیرژن کا دورہ کیا ۔کورکمانڈر ملتان نے آپریشنل اور انتظامی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے خیبرپختونخوا اور فاٹا میں آپریشنز میں حصہ لینے والی ملتان کور کو سراہا۔آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کا دنیا کی بہترین افوج میں شمار ہوتا ہے ،جوانوں کی روایتی جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں سخت بنا دیا۔ یہ صلاحیت ہماری آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ پاک فوج کا جوان دنیا کی تمام افواج میں سے بہترین جوان ہے۔ مجھے بہادر اور انتہائی پیشہ ورانہ فوج کا سربراہ ہونے پر فخر ہے۔آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ خود کو مکمل طور پر تربیت یافتہ بنائیں تاکہ ہرقسم کے خطرات کو شکست دی جاسکے ۔فوجی جوان آرمی چیف کے ساتھ گھل مل گئے اور انکے ساتھ کھل کر بات چیت کی اورفخریہ انداز میں ملک وقوم کی بے لوث خدمت کرنے کی خواہش کا اظہا رکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے یادگار شہد ا پر حاضری بھی دی اور پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔اس سے قبل آرمی چیف کی ملتان آمد پر کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے انکا استقبال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…